ویکی اقتباس:خود توثیق شدہ صارف

ویکی اقتباس سے
Jump to navigation Jump to search
Green check.svg یہ صفحہ ویکیپیڈیا کی حکمت عملی سے متعلق ہے، جسے ویکیپیڈیا مرتبین میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے نیز یہ جملہ صارفین کے لیے واجب الاتباع معیار ہے۔ آپ اس صفحہ میں ترمیم کرسکتے ہیں، لیکن خیال رہے کہ آپ کی کوئی ترمیم کسی اتفاق رائے کے خلاف نہ ہو۔


اردو وکی اقتباسات پر کچھ اعمال ایسے ہیں جو صرف ان صارفین تک محدود ہیں جنہیں یہاں اپنا کھاتہ کھولے ہوئے منظور شدہ وقت گزر چکا ہو اور وکی اقتباسات پر ایک ترامیم کے مخصوص شمار کے حامل ہوں۔ وہ صارفین جو ان شرائط کو پورا کرتے ہیں، خود توثیق شدہ صارفین کہلاتے ہیں۔ جب بھی کوئی صارف محدود عمل کرنے لگتا ہے تو اس کی خود توثیق شدہ حیثیت کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ ایک خود کار سافٹ ویئر اس وقت اجازت کا تعین کرتا ہے۔

اگرچہ خود توثیق/خود کار صارف کے تعین کی عین ضروریات حالات کی مناسبت سے مختلف ہوتی ہیں، وہ اردو وکی صارف کھاتے جو 4 دن پرانے اور کم از کم 10 ترمیم شمار یعنی تدوینات کی تعداد کا حصہ رکھتے ہوں، خود توثیق شدہ صارف تصور کیے جاتے ہیں۔ مندرجہ ذیل اعمال سر انجام دینے کے لئے خود توثیق شدہ حیثیت ہونی ضروری ہے:

خود توثیق شدہ صارف کو زیادہ تر حفاظتی جانچ پڑتال سے نہیں گزرنا پڑتا اور اس کے علاوہ وہ دوسروں کے تخلیق شدہ مضامین کو مراجعت شدہ کے طور پر نشان زد کر سکتے ہیں۔ اس بات کا خیال رہے کہ میڈیاویکی سافٹ ویئر غیر-خود توثیق شدہ صارفین کے لئے بہت سے انتباہی مقطارات (warning filters) رکھتا ہے۔