مندرجات کا رخ کریں

چینی ضرب الامثال

ویکی اقتباس سے

یہ اقوال چین سے ہیں

[ترمیم]
  • کتاب پھلواری کی مانند ہے جسے آپ اپنے ساتھ لے کر پھر سکتے ہیں
  • اگر آپ کو ہنسنا نہیں آتا تو دکان مت کھولیں
  • پیاس لگنے سے پہلے پہلے کنواں کھود لو
  • جہاں دھواں وہاں آگ
  • جب درخت گرتا ہے تو بندر بھاگ جاتے ہیں
  • جب تبدیلی کی ہوا چلتی ہے تو کچھ لوگ دیواریں جھاڑتے ہیں اور کچھ لوگ پون چکی لگاتے ہیں
  • استاد محض دروازہ کھولتے ہیں، اندر آپ نے خود جانا ہوتا ہے
  • ایک انچ سونے کے بدلے ایک انچ وقت نہیں خریدا جا سکتا
  • پانی ہی کشتی کو چلاتا ہے اور ڈبوتا بھی پانی ہی ہے
  • سنی سنائی پر یقین مت کرو، خود جا کر تسلی کرو
  • اگر اسے آسمان نے بنایا ہے تو زمین اس کا استعمال جانتی ہے
  • اگر آپ چاہتے ہیں کہ کسی کو علم نہ ہو تو پھر وہ کام نہ کریں
  • آدمی پہاڑ سے نہیں بلکہ چھوٹے پتھروں سے ٹھوکر کھاتا ہے
  • جو شخص یہ کہے کہ یہ کام نہیں ہو سکتا، اسے چاہئے کہ دوسروں کو نہ روکے

مزید دیکھیں

[ترمیم]