مندرجات کا رخ کریں

ابو العلاء معری

ویکی اقتباس سے

ابو العلاء معری (پیدائش: دسمبر 973ء – وفات: مئی 1057ء) عرب شاعر اور فلسفی تھا۔

اقتباسات

[ترمیم]

معری سے متعلق اقوال و اقتباسات

[ترمیم]
  • کہتے ہیں کبھی گوشت نہ کھاتا تھا معری
    پھل پھول پہ کرتا تھا ہمیشہ گزر اوقات
    اک دوست نے بھونا ہوا تیتر اسے بھیجا
    شاید کہ وہ شاطر اسی ترکیب سے ہو مات
    یہ خوان تر و تازہ معری نے جو دیکھا
    کہنے لگا وہ صاحب غفران و لزومات
    اے مرغک بیچارہ ذرا یہ تو بتا تو
    تیرا وہ گنہ کیا تھا یہ ہے جس کی مکافات؟
    افسوس صد افسوس کہ شاہیں نہ بنا تو
    دیکھے نہ تری آنکھ نے فطرت کے اشارات!
    تقدیر کے قاضی کا یہ فتویٰ ہے ازل سے
    ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات!
    • بال جبریل، صفحہ 156-157

کتابیات

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
ویکیپیڈیا میں اس مضمون کے لیے رجوع کریں ابو العلاء معری.