تاؤ تی چنگ
Appearance
راستہ اور اور اس کی طاقت ایک چینی کلاسیکی کتاب ہے، جو لاؤزی سے منسوب ہے۔ یہ تاؤ مت کی اہم کتاب بھی ہے۔ اس میں کنفیوشس مت پر تنقید کی گئی ہے۔ اس کا اثر بعد کے چینی فلسفے پر ظاہر ہوا۔
اقتباسات
[ترمیم]- جس تاؤ کی تبلیغ کی جا سکتی ہے، وہ ابدی تاؤ نہیں ہے۔ جس نام کو بیان کیا جا سکتا ہے، وہ ابدی نام نہیں ہے
- آسمان اور زمین کے وجود میں آنے سے پہلے کچھ بے شکل مگر کامل موجود تھا۔ ۔ ۔ ۔ ہم اس کا حقیقی نام نہیں جانتے، لیکن اسے تاؤ کہتے ہیں۔
- روحِ وادی کبھی نہیں مرتی، اسے تاریک مادہ کہا جاتا ہے اور زمین و آسمان اسی کی دہلیز میں سے برآمد ہوئے۔
- جو شخص تاؤ (راستے) کے تحت کسی حکمران کی مدد کا خواہشمند ہو تو تمام مسلح تسخیر کی مخالفت کرے گا کیونکہ معاملات متضاد رد عمل کے تابع ہیں۔ تاؤ کے خلاف کوئی بھی چیز جلد فنا ہو جائے گی۔
ارشد مسعود ہاشمی کے ترجمے سے چند مثالیں: 1۔ جو رہین نطق و کلام ہے نہیں وہ سلوک جاوداں جو سزاوار بیان ہے نہیں وہ ہویت جاوداں مخرج انفس و آفاق بے نام ہے ازل سے جو ازل سے نام برد وہ ماسر اولیٰ 2۔ حق پسند باتیں دل پذیر نہیں ہوتیں دل پذیر باتیں حق پسند نہیں ہوتیں باکمال متنازع نہیں ہوتا متنازع باکمال نہیں ہوتا (فضائل ترک عمل از ارشد مسعود ہاشمی)