سروپلی رادھا کرشنن
Appearance
پانچ ستمبر کا دن ہندوستان کے لئے خاص ہے۔اسی دن دوسرے صدر جمہوریہ ،ماہرِ تعلیم ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی پیدائش ہوئی تھی۔ لہٰذا اس دن کو پورے ملک میں ’’ یوم اساتذہ‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔یہ دن اس لئے بھی خاص ہے کہ اساتذہ کا کردارملک کی تعمیر میں اہم ہوتاہے۔اساتذہ نئی نسل کو زندگی کے نشیب و فراز سے آشنا کراتے ہیں، مشکلات سے نمٹنے کا سلیقہ سکھاتے ہیں ، آگے بڑھنے کے لئے حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور اقتصادی ترقی کے لئے بچوں میں ضروری ہنر مندی اور اہلیت پیدا کرتے ہیں۔[1]
اقوال
[ترمیم]- ہمیں انسانیت کو ان جڑوں تک دوبارہ پہونچاناہوگا جہاں سے خوش نظمی اور آزادی پھل پھول اٹھے۔
- ادبی عبقری کی پہچان ہے کہ سب کا آئینہ دار ہوتا ہے جبکہ کوئ اس جیسا نہیں ہوتا۔
- روحانی زندگی بھارت کا خاصہ ہے۔[2]