مارٹن لوتھر کنگ

ویکی اقتباس سے
مارٹن لوتھر کنگ

مارٹن لوتھر کنگ،ایک امریکی پادری، حقوق انسانی کے علمبردار اور افریقی-امریکی شہری حقوق کی مہم کے اہم رہنما تھے۔ آپ نے امریکہ میں یکساں شہری حقوق کے لیے زبردست مہم چلائی۔ انہوں نے 1955ء کے منٹگمری بس مقاطعہ کی قیادت کی اور 1957ء میں جنوبی عیسائی قیادت اجلاس کے قیام میں مدد دی، اور اس کے پہلے صدر بنے۔ کنگ کی کوششوں کے نتیجے میں 1963ء میں واشنگٹن کی جانب مارچ کیا گیا، جہاں کنگ نے اپنی شہرۂ آفاق "میرا ایک خواب ہے" (I Have a Dream) تقریر کی۔ انہوں نے شہری حقوق کی مہم کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کیا اور امریکہ کی تاریخ کے عظیم ترین مقررین میں سے ایک کی حیثیت سے اپنی شناخت مستحکم کی۔[1]

میرا ایک خواب ہے[ترمیم]

  • میرا اک خواب ہے کہ جارجیا کی سرخ پہاڑیوں پر ایک دن سفید فام آقاؤں اور سیاہ فام غلاموں کے وارث ایک دوسرے سے معانقہ کریں۔میرا اک خواب ہے کہ میرے چاروں بچے اپنے رنگ کے بجائے اپنے کردار کے سبب پہچانے جائیں۔[2]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

ویکیپیڈیا میں اس مضمون کے لیے رجوع کریں مارٹن لوتھر کنگ.