مندرجات کا رخ کریں

فضیل بن عیاض

ویکی اقتباس سے

اقوال

[ترمیم]

حلیۃ الاولیاء و طبقات الاصفیاء سے اقوال

[ترمیم]
  • اگر مجھے مرنے کے بعد دوبارہ اُٹھائے جانے اور پھر جنت میں داخل ہونے کے درمیان اور مجھے دوبارہ نہ اُٹھائے جانے درمیان کا اِختیار دیا جائے تو میں دوبارہ نہ اُٹھائے جانے کو ترجیح دوں گا۔
    • حلیۃ الاولیاء، جلد 8، صفحہ 279۔
  • کیا تم موت سے ڈرتے ہو؟۔ اگر تم کہو کہ: میں موت سے ڈرتا ہوں، تو تمہارا یہ دعویٰ قابلِ قبول نہیں۔ اِس لیے کہ اگر تم موت سے ڈرتے ، تمہیں کھانا پینا دنیاء کی کوئی اور چیز قطعاً نفع نہ پہنچاتی، اگر تم موت کی سچی معرفت رکھتے، تو شادی کرتے اور نہ ہی اولاد کی خواہش رکھتے۔
    • حلیۃ الاولیاء، جلد 8، صفحہ 280۔

رسالہ قشیریہ سے اقوال

[ترمیم]
  • جب اللہ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو اُس کے غم کو زیادہ کردیتا ہے اور جب کسی سے نفرت کرتا ہے، تو اُس کے لئے دنیا کو کشادہ کردیتا ہے۔
  • اگر ساری کی ساری دنیا مجھ پر پیش کردی جائے اور مجھ سے اُس کا حساب بھی نہ لیا جائے، تو میں اِس سے اِس طرح بچوں گا‘ جس طرح تم مردار سے گزرتے ہوئے بچتے ہو کہ کہیں وہ کپڑوں کے ساتھ نہ لگ جائے۔
  • اگر میں قسم کھاؤں کہ میں ریاکار ہوں، تو یہ مجھے اِس بات سے زیادہ پسند ہے کہ میں یہ قسم کھاؤں کہ میں ریاکار نہیں ہوں۔
  • لوگوں کے لئے کوئی کام چھوڑنا ریاکاری اور لوگوں کے لئے کوئی کام کرنا شرک ہے۔
  • جب میں اللہ کی نافرمانی کر بیٹھتا ہوں تو اُس کے اثرات میں اپنے گدھے اور خادم کے اخلاق میں بھی پاتا ہوں۔

معاصرین کے اقوال

[ترمیم]
  • فضیل کی موت سے غم و حزن اُٹھ گیا۔

مزید دیکھیں

[ترمیم]
ویکیپیڈیا میں اس مضمون کے لیے رجوع کریں فضیل بن عیاض.