فیثاغورث
ظاہری ہیئت

فیثا غورث(570 ق م - 495 ق م) ایک یونانی فلسفی، مذہبی رہبر اور ریاضی دان تھا۔ وہ ساموس يونانی جزیرے سے جمیا مصر تک گیا۔ اور 530 قبل مسیح میں اطالیہ کی طرف کروٹون کی یونانی نگری میں آ کے بس گیا۔ ادھر اس کے ساتھ اس کے پیروکار رہتے تھے۔ ليكن اسكی مختلف سوچوں كی وجہ سے اسے کروٹون چھوڑنا پڑا۔
اقتباسات
[ترمیم]- بدکرداری کا خیال بھی تیرے دل میں نہیں آناچاہےے یہی اصولِ زندگی ہے۔
- خوشامدی لوگوں سے بہتر وہ لوگ ہیں جو تیرے عیوب کی نشاندہی تیرے سامنے برملا کریں۔
- مرد کا امتحان عورت ہے اور عورت کا امتحان روپے پیسے سے ہوتا ہے۔
- احساسِ برتری بہت گھٹیا کا م ہے اور قابلِ مذمت بھی۔
