مندرجات کا رخ کریں

پریم چند

ویکی اقتباس سے

منشی پریم چند اردو کے نامور ناول نگار اور افسانہ نگار ہیں۔ ان کا اصلی نام دھنپت رائے ہے، لیکن ادبی دنیا میں پریم چند کے نام سے مشہور ہیں۔ وہ 1880ء میں منشی عجائب لال کے وہاں ضلع وارانسی مرٹھوا کے گاؤں لمہی میں پیدا ہوئے۔ان کے دادا گاؤں کے پٹواری اور والد ایک ڈاک خانے میں کلرک تھے۔ پریم چند ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ نے تقریباً سات آٹھ برس فارسی پڑھنے کے بعد انگریزی تعلیم شروع کی۔ پندرہ سال کی عمر میں شادی ہو گئی۔ ایک سال بعد والد کا انتقال ہو گیا۔ اس وقت آٹھویں جماعت میں پڑھتے تھے۔ پورے گھر بار کا بوجھ آپ پر ہی پڑ گیا۔ فکر معاش نے زیادہ پریشان کیا تو لڑکوں کو بطور استاد پڑھانے لگے اور میٹرک پاس کرنے کے بعد محکمہ تعلیم میں ملازم ہو گئے۔ اسی دوران میں بی۔ اے کی ڈگری حاصل کی۔

اقتباسات

[ترمیم]
  • میرے پاس کون سی عظمت ہے کہ میں کسی کو بتاؤں؟ میں اس ملک میں لاکھوں لوگوں کی طرح رہتا ہوں۔ میں عام ہوں۔ میری زندگی بھی عام ہے۔ میں ایک غریب اسکول ٹیچر ہوں جو خاندانی مشقت کا شکار ہے۔ اپنی پوری زندگی میں، میں اس امید کے ساتھ پیستا رہا ہوں کہ میں اپنے دکھوں سے آزاد ہو جاؤں گا۔ لیکن میں خود کو تکلیف سے آزاد نہیں کر پایا۔ اس زندگی میں ایسی کیا خاص بات ہے جو کسی کو بتانے کی ضرورت ہے؟
  • جتنی بڑی آفت، [اس نے ایک بار لکھا] ریشہ اتنا ہی سخت۔ یہ المیہ ہے جو انسان کو بناتا ہے۔
    • "پریم چند قاری کی منتخب کہانیاں 1" میں حوالہ دیا گیا ہے۔
  • عورت کی زور اور حوصلہ، غرور اور عزت مرد کی ذات ہے۔ اسے شوہر کی طاقت اور مرد کی ہمت کا گھمنڈ ہوتا ہے۔
    • شمیم حنفی، پریم چند کے منتخب افسانے (افسانہ، بڑے گھر کی بیٹی)، ص۔ 21
  • عورت گالیاں سہتی ہے، مار سہتی ہے مگر میکے کی نندا اس سے نہیں سہی جاتی۔
    • شمیم حنفی، پریم چند کے منتخب افسانے (افسانہ، بڑے گھر کی بیٹی)، ص۔ 21
ویکیپیڈیا میں اس مضمون کے لیے رجوع کریں پریم چند.


حوالہ جات

[ترمیم]