ہٹلر
ظاہری ہیئت

ہٹلر(20 اپریل 1889ء – 30 اپریل 1945ء) آسٹریا میں پیدا ہونے والے جرمن سیاستدان تھے جو 1933ء سے اپنی وفات 1945ء تک جرمنی کے آمر رہے۔ وہ نازی پارٹی کے رہنما کے طور پر اقتدار میں آئے، 1933ء میں چانسلر بنے اور 1934ء میں فہرر (“رہنما”) کا لقب لے لیا۔ اپنی آمریت کے دوران انہوں نے 1 ستمبر 1939ء کو پولینڈ پر حملہ کرکے یورپ میں دوسری عالمی جنگ شروع کی۔
اقتباسات
[ترمیم]- ہر وہ شخص جو آسمان کو ہرے اور کھیت کو اودے رنگ میں اتار دے، اس قابل ہے کہ اس کی نسبندی کی جائے۔
- عظیم کاذب عظیم جادوگر بھی ہوتے ہیں۔
- جرمنی یا تو عظیم طاقت بنے گا یا پھر رہے گا ہی نہیں۔[1]
